ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر ایک مہینے میں 52لاکھ روپے کی غیر قانونی اشیاء ضبط

منگلورو ایئر پورٹ پر ایک مہینے میں 52لاکھ روپے کی غیر قانونی اشیاء ضبط

Sat, 01 Oct 2016 01:48:24    S.O. News Service

منگلورو30/ستمبر (ایس او نیوز)منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افسران کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ستمبر کے ایک مہینے میں ایئر پورٹ پر مسافروں سے جو غیر قانونی اشیاء ضبط کی گئی ہیں اس کی مالیت 52لاکھ روپے ہے۔

ضبط کردہ غیر قانونی اشیاء میں 1133گرام سونا،غیر ملکی کرنسی اور236کارٹنس غیر ملکی سگریٹ ہیں جن پر صحت سے متعلق تنبیہہ  statutory pictorial warning  پرنٹ نہیں کی گئی تھی۔اس مہینے کی سب سے بڑی ضبطی 27ستمبر کو عمل میں آئی جس میں پائپ کی شکل میں 1.05 کلو گرام سونے کی سلاخیں مسافر نے اپنی بیگ میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔اس کی مالیت 32.91 لاکھ روپے ہے۔یہ مسافر ایئر انڈیا کے ذریعے دبئی سے منگلورو پہنچا تھا۔

ایک دوسرے معاملے میں تین سونے کے بسکٹ ضبط کیے گئے جس کی مالیت2.52 لاکھ روپے ہے۔اس کے علاوہ دبئی اور ابوظہبی کے لئے روانہ ہونے والے تین مسافروں کے قبضے سے12.74 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔اور جوغیر ملکی سگریٹ ضبط کیے ہیں ان کی قیمت 4.25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ 
 


Share: